اتوار, 24 نومبر 2024


ملیحہ لودھی مشاورت کیلئے آج پاکستان پہنچے گی ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اقوامِ متحدہ کی پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی آج پاکستان پہنچیں گی۔ملیحہ لودھی وزیر اعظم کے ستمبر میں متوقع دورِ امریکہ کے بارے میں مشاورت کرینگی ۔

وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر اقوام متحدہ کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرینگے اور اس کے علاوہ اہم رہنماؤوں سے بھی ملاقات کرینگے ۔

اس بارے میں وزیر اعظم کہنا ہے کہ یہ دورہ معمول کے دوروں کے مقابل ذیادہ اہم ہوگا ۔انکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستانی معاملات میں ہندوستانی مداخلت پر کا مسئلہ بھی زیر غور لایا جائیگا ۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس اس عالمی ادارے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوگا، اور اس موقع پر اراکین ممالک پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی امن کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم ’2015ء کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا‘ کے موضوع پر ایک سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں پائیدار اہداف پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ قیام امن پر ایک سربراہ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے قیام ِامن کے مشن میں پاکستانی فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد حامل ہے۔

چین کے صدر ژی شی جن پنگ جنوبی ملکوں کے تعاون پر ایک سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، جس میں پاکستان سرگرمی کے ساتھ حصہ لے گا۔

وزیراعظم دیگر اہم تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیحہ لودھی کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہندوستان کا معاملہ یقیناً ایک نکتہ ہوگا، لیکن اس بات چیت کے دوران ملیحہ لودھی کے ایجنڈے میں سب سے اہم نکتہ نہیں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment