جمعہ, 19 اپریل 2024


انسداددہشتگردعدالت نے14 سالہ طالبہ کےاغواکاروں کوسزائےموت کی سزاسنادی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 راولپنڈی کے جج راجہ پرویزاختر نے اغواء برائےتاوان کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کے دو دو مرتبہ سزائے موت اور تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا،

تھانہ روات میں رواں برس13 مارچ کو درج ہونےوالے مقدمہ نمبر293 کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشیوں عابد حسین ، ریاض احمد اور محمد عامر نے فیز 8 سے اآٹھویں جماعت کی طالبہ 14سالہ عائرہ بتول جو کھاناکھاکررات 8بجےگھرکےسامنے چہل قدمی کررہی تھی کو اغواء کرکے اپنی گاڑی میں ڈالا اور کچھ فاصلے پر اسے نشے آور جوس پلاکربےہوش کرکے ساتھ لےگئےملزمان نےرہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم بات چیت کے بعد تیس لاکھ روپے کی ادائیگی پر پانچ روز بعد مغیویہ کی رہائی ممکن ہوئی،

بعدازاں پولیس نے فون کالز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرکے بطور تاوان دی گئی رقم میں سے بائیس لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلئے، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کو سزائے موت دینے کا حکم دےدیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment