راولپنڈی : پنجاب ٹیچرزیونین راولپنڈی نے ایس ایس ای اور اے ای اوز کے 19دسمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کر دی۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ طاہر نے بتایاکہ ایس ایس ایز، اے ای اوز محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے امتحان اور انٹرویوز کے مراحل سے گزر کر میرٹ پر بھرتی کئے جاتے ہیں، ایس ایس ای اور اے ای اوز محکمہ تعلیم صوبہ پنجاب کی اہم تدریسی اور انتظامی پوسٹ ہے جو محکمہ تعلیم کے تدریسی و انتظامی شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
لیکن کچھ ناعاقبت اندیش بیوروکریٹس کی غیر حقیقت پسندانہ، غیرقانونی اور ہٹ دھرمی پر مبنی فیصلوں کی بنا پر ایس ایس ای اے ای اوز سمیت تمام اساتذہ برداری کو شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایس ایس ای اور اے ای اوز کے 19دسمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔