پیر, 25 نومبر 2024


والدین طلباکی ویکسینیشن لازمی کرائیں،این سی اوسی

اسلام آباد : این سی اوسی اجلاس کے بعد اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاہے کہ تعلیمی اداروں میں 89فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے بعداسد عمرنےمیڈیابریفنگ دیتے ہوئےکہاہےکہ 31اگست کےبعداسکول میں آنےوالےبچوں کےٹرانسپورٹ عملےکےلیےویکسینیشن لازمی ہوگی والدین طلبا کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔

30ستمبرسےاندرون اوربیرون ملک سفرکرنےوالوں پرمکمل ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ہوٹل،گیسٹ ہاؤسزاورشادی ہالز میں آنےوالوں کےلیے30ستمبرتک ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے جو بندشیں لگائی جارہی ہیں وہ عوام کے مفاد میں ہیں حکومت کے لیے ہر پاکستانی کی صحت اہم ہے، ہزاروں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہیں، موبائل سینٹرز بھی فعال ہیں ، 30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرنے والے پاکستان نہیں آسکتے۔ فیک کورونا سرٹیفکیٹ بنانے اوربنوانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment