ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اجرا موخر کر دیا ہے اور انتخابات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست رد ہوئی تو آج نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قوانین میں خامیاں بھی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں تاہم اس وقت سیلاب کی وجہ سے لوگ دربدر اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سپریم کورٹ نے انتخابات ایک ماہ تاخیر سے کرانے کی درخواست منظور کر لی تو نیا شیڈول 17 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ درخواست رد ہونے کی صورت میں آج نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا اور بلدیاتی انتخابات 26 ستمبر کو ہوں گے۔