اتوار, 24 نومبر 2024


سپریم کورٹ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی غیرقانونی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار عبدالجبار میمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں 19گریڈ کے افسر کو 21 گریڈ میں ڈی جی بنا کرلایا گیا۔ یہ تقرری خلاف قانون اور خلاف ضابطہ ہے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی میں اس سے پہلے 1100 تقرریاں ہوئیں ، سپریم کورٹ نے ان 1100 سے زائد بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دیا، ابھی تک اس عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا، صرف 272 غیر قانونی تقرریاں ختم کی گئی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔ کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment