ایمزٹی وی(اسلام آباد)8اکتوبر 2005ءکے زلزلے میں زمین بوس ہونے والے اسلام آباد کا مارگلہ ٹاوردس سال کے بعد بھی تعمیراتی کام تاحال جاری ۔ تفصیلات کے مطابق 8اکتوبر 2005ءکی صبح 8 بج کر 53 منٹ پر زلزلے کے نتیجے میں مارگلہ ٹاور زمین بوس ہوگیاتھااس المناک حادثے میں 73 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تحقیقات کے مطابق مارگلہ ٹاور کی تعمیر میں استعمال ہونے والا ناقص میٹریل حادثے کی بڑی وجہ تھی۔ گزرے دس برسوں میں یہ پلاٹ خالی رہا لیکن اب اندھیرے سے روشنی کا سفر شروع ہوچکاہے۔ مارگلہ ٹاور کی جگہ اب یہاں پارک ون کے نام سے ایک جدید ترین 18 منزلہ ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی کمپنی کے حکام کے مطابق نیا ٹاور مکمل طور پر زلزلہ پروف ہو گا۔
Leave a comment