پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


یونیسیف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ

ایمزٹی وی (اسلام آباد) ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہاہے کہ یونیسیف کے ساتھ معاہدہ سے سماجی شعبہ میں بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان بیت المال اور یونیسیف کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یونیسیف کی جانب سے کرسٹین مینڈوٹ (Cristian Mundate)نے شرکت کی ۔ بیرسٹر عابد وحید شیخ کا کہنا تھا کہ 2015ء کے تباہ کن زلزلہ کے بعد حکومت نے انسانی ہمدردی اور اپنے فرض کی ادائیگی کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ۔انہوں نے بتایاکہ چترال کے 17ہزار غریب خاندانوں میں تین ہزار روپے کی فوری امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیسیف کی جانب سے پاکستانی شہریوں کاطرز زندگی بہتر بنانے اور مالی معاونت جیسے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔ یونیسیف کی نمائندہ نے پاکستان میں جاری منصوبہ جات کو مکمل کرنے اورباہمی تعاون میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ یونیسیف کی ترجیحات میں شامل ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment