پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور

 
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ، سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن محمد عرفان الٰہی کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کراچی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایکشن کمیٹی سے کہا تھا کہ خون کا قطرہ نہیں گرنا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سال سے سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں اس آرگنائزیشن کا چیئرمین رہوں جس کے بعد ناصر جعفر نے استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوایا تھا جسے آج منظور کر لیا ہے اور سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن محمد عرفان الٰہی کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment