پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پاک امریکا کے درمیان ایف 16 کا معاہدہ!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اور امریکا کے درمیان 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے ہو گیا معاہدے کے مطابق امریکا پاکستان کو آٹھ جدید ایف سولہ طیارے فراہم کرے گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریڈار اور تمام آلات سے لیس ان طیاروں کی قیمت 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی فروخت سے قانون سازوں کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ پینٹاگون کا کہنا ہے ان طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ واضح رہے پہلے امریکی قانون ساز مختلف حیلوں بہانوں سے ایف سولہ طیارں کی فروخت کی مخالفت کرتے رہے ہیں لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم نواز شریف کے امریکا کے دورے کے دوران صدر باراک اوباما نے قانون سازوں کو طیاروں کی فروخت سے آگاہ کر دیا تھا اور دسمبر میں فارن ملٹری فائنانسنگ کے تحت ایف سولہ کی فروخت کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا ۔ دوسری طرف امریکا کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ، بھارتی وزارت خارجہ سمیت بھارتی میڈیا بھی بلبلا اٹھا ۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سورپ کا کہنا ہے اوباما انتظامیہ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment