ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ ہائوس میں سولر پاور پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ، منصوبہ چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی تقریب میں موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ نیشنل گرڈ کو بھی بجلی فرایہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے جو مثال قائم کی ہے اس کی تقلید کی جانی چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پورے ملک کے نمائندے بیٹھتے ہیں اور میری کوشش ہے کہ اپنے دور اقتدار میں بجلی کے بحران کا خاتمہ کر دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کے حوالے سے بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے تعاون سے بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اور 2018 تک ملک سے بجلی کے بحران کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں چین کی دوستی کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس نے اپنی بجلی پیدا کر کے خود کفالت کی مثال قائم کی ہے جو خوش آئند ہے ، ہم سب کو اس کی تقلید کرنا ہوگی ۔
وزیر اعظم نے بجلی بحران ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا
- 23/02/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1716 K2_VIEWS
Leave a comment