پیر, 25 نومبر 2024


پاک فوج کے چاق و چوبند دستے

ایمزٹی وی (اسلام آباد) 23 مارچ کو یوم پاکستان پر روایتی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت کے پریڈ ایونیو میں کیا گیا جبکہ ملک بھر میں اس عزم کی تجدید کے ساتھ تقریبات ترتیب دی گئیں کہ انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے پوری لگن سے کام کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے، فجر کی نماز کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ 75 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment