ایمزٹی وی (اسلام آباد) رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے چاند گرہن کا جزوی نظارہ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 39 منٹ پر ہو گا، مکمل گرہن 4 بج کر 48 منٹ پر جب کہ اختتام 6 بج کر 55 منٹ پر ہو گا۔ چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا، مغربی امریکا اور مشرقی ایشیائی ممالک میں کیا جا سکے گا جب کہ پاکستان میں بھی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے چاند گرہن کے مناظر کو دیکھا جا سکے گا۔