ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ معاشی ترقی کے ساتھ ہی دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے ، ایرانی صدر کا کہنا ہے ، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران میں تجارت اور معاشی سرگریوں کے فروغ کے سلسلے میں مشترکہ بزنس فورم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیساتھ ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، دونوں ملک تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں ، 5 سال میں تجارت سے دونوں ملک بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکومت علاقائی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، خطے کے ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری قائم کر رہے ہیں ، عالمی تجارت میں اسلامی ممالک کا حصہ بہت کم ہے ۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سیکیورٹی ہے، ایران معاشی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے ۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے پاکستان اور ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے وسیع مواقع ہیں ، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔
5 سال میں تجارت سے دونوں ملک بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں
- 26/03/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2152 K2_VIEWS
Leave a comment