پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سپہ سالار نے اپنا فیصلہ سنادیا

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی نگرانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف خود کریں گے جب کہ انٹیلی جنس ادارے اور رینجرز آپریشن میں فوج کی معاونت کریں گے۔
اجلاس کے دوران افسران نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور خودکش حملے کے بعد شواہد کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور اب تک فوج اور رینجرز نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں 5 بڑے آپریشن کئے ہیں جس کے دوران متعدد مشتبہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کرلئے۔ بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment