اتوار, 24 نومبر 2024


پی ٹی آئی کی تیاریاں مکمل !

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کیلئے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 5ہزار اہلکار ڈیوٹی مپر مامور کئے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون کو سیل کر کے دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے اضافی ناکے لگائے گئے ہیں اور جلسے میں شرکت کے لئے آنے والوں کی تلاشی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات اورعمارتوں کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی۔ سیکیورٹی پلان کے تحت جلسہ گاہ میں شرکت کرنے والوں کی تلاشی کے لئے 300 سے زائد پی ٹی آئی کے رضاکار تعینات ہیں جبکہ خواتین کے بیٹھنے کا الگ بندوبست کیا گیا ہے۔ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے 300 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں 25واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے جبکہ میڈیا اور وی وی آئی پیز کے لئے الگ راستے مختص کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مرتبہ دیگر شہروں سے اضافی نفری نہیں منگوائی گئی کیونکہ پی ٹی آئی جلسہ منتظمین نے پرامن رہنے کی مکمل یقین دہانی کروائی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 42 شرائط پر مشتمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے لئے جاری این او سی منسوخ کر دیا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment