ایمزٹی وی(آزادکشمیر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ضلع کراچی کا اجلاس راجہ محمد صغیر کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے 21جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی نظم کے فیصلوں کی پاسداری کا اعادہ کیا گیا۔ مرکزی نظم نے ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کیساتھ بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ /اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل اے 30جموں1ودیگر اور ایل اے 36وادی1پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔اجلاس میں تمام کارکنان اور ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
اہم سیاسی جماعت نےمسلم لیگ(ن) کاساتھ دینےکااعلان کردیا
- 18/07/2016
- K2_CATEGORY آزاد کشمیر
- 1643 K2_VIEWS
Leave a comment