ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے 27 اکتوبرکو برسلز میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسلز میں ملین مارچ اسلئے بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی سرکار کا جنگی جنون بڑھ گیا ہے ،برسلز ملین مارچ کی قیادت میں خود کرونگا اورلندن، نیویارک اور دنیا کے دیگرممالک میں بھی ملین مارچز کئے جائیں گے ،ملین مارچز کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو اس کے لئے تیار کیا جائے کہ ایک دن دونوں اطراف کے کشمیری عوام لائن آف کنٹرول کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں گے ،اس روز کشمیر کے دونوں اطراف ملین مارچ ہو نا چاہئے ،مودی کو جنگی جنون ہے ،اسے بتا نا چاہتے ہیں اس نے لائن آف کنٹرول پر کوئی جارحیت کی تو آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2018 ء میں پاکستان کے انتخابات کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی انتخابات ہونے چاہئیں