ایمزٹی وی(آزاس کشمیر) گزشتہ روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا ہر راستہ پاکستان سے گزرتا ہے ۔ کشمیریوں نے ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستا نی جھنڈے کو لہرا نے اور سبزہلالی پرچم میں تدفین کو فخر محسوس کرتے ہیں۔کشمیر ی بھار تی مظالم کے سامنے جھکے نہ ہی ا نکا حوصلہ پست ہوا ہے
وزیر اعظم نے کہا کہ بیورو کریسی کسی بھی ریاست کا چہرہ ہوتی ہے ۔پاکستان کی بیورو کریسی کو ریاست جموں وکشمیر کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چا ہئے تاکہ وہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کر سکے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری 70سال سے الحاق پاکستان کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ کشمیریوں کی جدوجہد لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ کمٹمنٹ ہے جس کے لیے وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے وہاں کے مکینوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔کشمیری کسی بھی صورت ہندوستان کے آگے سر جھکانے والے نہیں ، آخری دم تک لڑیں گے ۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں چاہتا ۔
کشمیریوں کی تحریک اسوقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں حق خودارادیت نہیں مل جاتا ، انہوں نے کہا کہ محدود ترقیاتی بجٹ کے باوجود آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا عمل بہتر ہے ۔ ہمارا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد نے وزیر اعظم کو کراچی میں لیکچر دینے کی دعوت دی اور تحفہ بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کے سربراہ کو شیلڈ پیش کی ۔
اس موقع پر انہوں نے ایوان وزیر اعظم میں ان سے ملاقات کی۔
کشمیریوں نے ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم
- 30/11/2016
- K2_CATEGORY آزاد کشمیر
- 1668 K2_VIEWS
Leave a comment