منگل, 26 نومبر 2024


حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے پرحکومت پاکستان کے ساتھ ہیں

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے ، مئی میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ اٹل ہے جس میں 25 فیصد نشستیں نوجوانوں کیلئے مختص کریں گے ، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری بورڈ قائم کیا جا رہا ہے ، حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے پرحکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، ایکٹ 74 میں ترامیم کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
جمعہ کو یہاں کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ برٹش کونسل کی دعوت پر وفد کے ہمراہ برطانیہ گیا تھا جہاں کونسل سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور آزاد کشمیر کی جانب سے ورلڈ ایجوکیشن کونسل میں شرکت کی ، برطانیہ کیلئے بھارت ایک بڑی منڈی ہے اور اس صورتحال کے تناظر میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بہت فعال ہونا پڑے گا۔
 
یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، سرمایہ کاری بورڈ میں ون ونڈو آپریشن متعارف کرائیں گے ،ہم محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا چاہتے ہیں ، تمام محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018ء کا انتظار کرنا چا ہئے ہم احتساب کرنا چاہتے ہیں انتقام نہیں۔کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی وفاق سے اپنے حصہ کے محاصل لیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment