ایمزٹی وی(میرپور)سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ میر پور کسی کی جاگیر نہیں ، ترقیاتی چارجز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، کسی نے ز بردستی کی تو مافیا کو بتائیں گے کہ میرپور کے عوام کیا کرسکتے ہیں۔ کشمیر پریس کلب میرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ، چوہدری سعید اپنا وقت نہ بھولیں ، لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں جلد ترقیاتی چارجز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرینگے مسعود خالد نے میرپور کے لوگوں کی بات کر کے غیر ت کا مظاہرہ کیا ہے ہم لاٹھیاں گولیاں کھا سکتے ہیں مگر کسی جبر اور دھونس دھاندلی کو قبول نہیں کر سکتے ۔لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے