بدھ, 30 اکتوبر 2024


2016کے انتخابات میں کلین سویپ کریںگے، چوہدری عبدالمجید

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدنےحلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات اہمیت کے حامل ہیں،تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں آزادانہ ومنصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے ، آزادکشمیر انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں مگر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ن لیگ کی حکومت قائم کرنے کے لئے پری پول رگنگ کررہی ہے ،جعلی اسکیموں اور ہوائی اعلانات کے ذریعے عوامی رائے پر اثر انداز ہورہی ہے ،وفاقی وزراء کو معلوم ہونا چاہئے کہ آزادکشمیرگلگت بلتستان نہیں ، یہاں پرکسی کو ڈرامہ اسٹیج نہیں کرنے دیں گے ،وفاقی وزراء کے یہاں من پسند حکومت قائم کرنے کے عزائم ناکام بنائیں گے ان کا مزید کہنا تھاکہ اقتدار پیپلزپارٹی کا کبھی مقصد نہیں رہا اقتدارخدمت خلق کا ذریعہ ہے 2016کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے اور ریت کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوں گے ،جعلی اور ہوائی اعلانات دھوکہ نہیں دے سکتے،عوام کو دھوکہ دینے والے ان مفاد پرست سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے ۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق ،تحصیل صدر ندیم روپیال،سابق مشیر فارو ق زرگر،سوار خان،ناظم حسین،قاضی محمود ،قاسم مجید اوریاسر ممتاز بھی نے بھی خطاب کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment