پیر, 25 نومبر 2024


قندیل بلوچ کا ذکر آتے ہی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ؛عبدالقوی

ایمز ٹی وی (ملتان ) مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل کا ذکر آنے پر آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ، اس کے قاتل کو ضرور سزا ملنی چاہئے ، عید کے بعد عمران خان سے ملوانے کا وعدہ کیا تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل کا ذکر آنے پر آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ، اس کے قاتل کو ضرور سزا ملنی چاہئے ، عید کے بعد عمران خان سے ملوانے کا وعدہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کا ذکر آتے ہی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ، قندیل سے وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملوائوں گا ، اس کے قاتل کو ضرور سزا ملنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ جب قندیل نے مجھے ایک ٹی وی پر آنے کا کہا تو میں رضا مندی ظاہر کی ، غلط الزامات لگانے پر مجھے افسوس ہوا اور میں نے فیصلہ کیا کہ قندیل کو عمران خان سے نہیں ملوائوں گا۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے بعد عوام نے جس کو سلام پیش کیا وہ عبدالستار ایدھی ہیں ، اگر ہر شخص اپنے جسم کو عطیہ کر دے تو پاکستان میں کوئی بھی نابینہ نہ رہے ۔

انھوں نے کہا کہ میں عوامی آدمی ہوں مجھے کسی سے کوئی ڈر نہیں ، مجھے کسی نے کوئی دھمکی نہیں دی ، مجھے قندیل نے ایک چینل پر آنے کے لیے فون کیا تھا۔میرے غلط انٹرویو چلانے پر دوسرے چینلز نے معافی مانگی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment