ایمزٹی وی(لاہور) پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی فیملی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا گیلانی کے وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے ہیں۔
گارڈین عدالت کی جج شازیہ مخدوم نے فضاء گیلانی کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ عدالت نے فضا گیلانی کو ہدایت کی تھی کہ وہ درخواست گزار سے اس کے بچے اسفندیار کی ملاقات کرائے گی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود کم سن بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ خرم کی اس کے بیٹے سے ملاقات کرائی جائے اور فضاء گیلانی کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جائے۔
جس کے بعد عدالت نے فضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو تین ستمبر تک احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ فضاء گیلانی کی 1998 میں خرم خان سے شادی ہوئی تھی اور 2011 میں طلاق ہو گئی تھی