ایمزٹی وی(لاہور) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جنہیں پارٹی کے فیصلے قبول نہیں وہ کسی اور جماعت میں شامل ہوجائیں یا اپنی الگ جماعت بنا لیں۔
لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی کنونشن اجلاس میں چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے اعلان کے بعد پارٹی میں مخالف دھڑا بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔
عمران خان نے بھی اپنی جماعت کے فیصلوں پر اختلاف رائے رکھنے والے رہنماؤں کو حتمی وارننگ دیتے ہوئے 3 راستے بتا دیئے ہیں۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے فیصلوں پر بات کرنے والوں کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، جنہیں فیصلہ قبول نہیں وہ کسی اور جماعت میں شامل ہو جائیں جب کہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ اپنا الگ دھڑا یا جماعت بنالیں۔
عمران خان نے کہا کہ پارٹی انتخابات نہیں ہوئے لیکن تنظیم سازی مکمل کرنے جارہے ہیں، اگر کسی کو یقین ہے کہ عام انتخابات 2018 میں ہونے ہیں تو پھر اس سے پہلے پارٹی انتخابات کروا لیں اور اپنی قیادت چن لیں