پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے چودہ اگست سے پریمیئر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے چودہ اگست سے پریمیئر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے نئے طیاروں کی جھلک بھی دکھا دی۔

پی آئی اے چودہ اگست سے مسافروں کے لیے نئی اور بہتر پریمئر سروس کا آغاز کر رہی ہے۔ نئی سروس کے لیے چار نئے طیارے لیز پر لیے جا رہے ہیں

نئی سروس کے تحت ہیتھرو ایئرپورٹ سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ نئی سروس کے لیے عملے کو خصوصی تربیت دی جائے گی

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیئر کی گئی تصاویر میں پی آئی اے کے نئے لیزشدہ طیارے دکھا دیے، انہوں نے لکھا کہ وہ دن دور نہیں جب پی آئی اے پھرسے دنیا کی بہترین ائرلائن ہوگی۔ سما

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment