ایمزٹی وی(سیالکوٹ )سندھ کے نئے بڑے سائیں جی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پنجاب کا دورہ کیا اور اس دورے کے لیے قرعہ نکلا سیالکوٹ کے نام۔ عوام نے سائیں جی کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔ اس طوفانی دورے کا احوال جانتے ہیں لیکن آئیں پہلے سائیں جی کو ذرا غور سے دیکھ تو لیں۔ کہیں دال میں کچھ کالا تو نہیں۔
فین تو آپ نے بہت سے دیکھیں ہونگے لیکن اب ایک فین منظر عام پر آیا ہے سندھ کے نئے سائیں جی کا جو سید مراد علی شاہ کا ہم شکل ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے اس ہم شکل فین کا نام ہے سید عرفان شاہ۔
موضع رتیاں سیداں کا رہائشی علاقے میں بے حد مقبول ہو گیا ہے۔ لوگ اس کے ساتھ سیلفیز لیتے ہیں اور خوب لطف اٹھاتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کے اس ہم شکل کو خاصی اہمیت ملنے لگی ہے۔
عرفان شاہ کہتا ہے کہ وہ حقیقت میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنا چاہتا ہے۔
کوشش ہے کہ ان جیسے کپڑے پہنے جائیں۔ پہلی نظر میں ہر کوئی دھوکہ ضرور کھا جاتا ہے اور تو اورسیالکوٹ کے لوگوں نے عرفان شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ ہی کہنا شروع کر دیا ہے
جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عرفان شاہ کو کوئی بھی پہلی مرتبہ دیکھ لے تو وزیراعلیٰ سندھ ہی سمجھ بیٹھتا ہے