پیر, 25 نومبر 2024


دفاعِ پاکستان عہد اور تجدید کا دن ہے محمد زبیر شرفی


ایمز ٹی وی(لاہور )سٹی افواج پاکستان کی بدولت ہماری سرحدیں محفوظ ہیں

ہمیں نظریاتی سرحدوں پر ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار۔ محمد زبیر شرفی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کویت نے کیا انہوں نے کہا ہمیں پھر اسی جذبے، اتحاد اور عزم آہن کی ضرورت ہے جو معرکہ ستمبر میں ہمارا اعزاز تھا۔

افواج پاکستان ہماری جغرافیائی سرحدوں کی پاسبان ہیں اور نظریاتی سرحدوں کی پاسبانی کا فریضہ ہم نے انجام دینا ہے انہوں نے کہامیں دفاع و طن کے مجاہدوں، غازیوں اورشہیدوں کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔


6ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال اِن شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا تا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لئے عظیم قربانیاں دیں ،


زبیر شرفی نے کہا کویت میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات شروع کرنے کا اعزاز پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ کوحاصل ہے۔یومِ دفاعِ پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے


کہ اگر ہم ایمان ،اتحاد اور نظم جیسی اعلیٰ خصوصیات اپنے اندر سمو لیں جو بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے رہنما کے اصول تھے تو کوئی بھی جارحیت ہمارے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

6 ستمبر 1965ء وہ دن ہے جب ہمارے دشمن نے پاکستان کو محکوم بنانے کی کوشش کی اور پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کی عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے

اور اسکے منصوبے خاک میں ملا دئیے۔ آج ملک کی سیاست میں اہم تبدیلی نظر آرہی ہے، اب وطن عزیز میں محب الوطن قیادت برسراقتدار ہے پاکستان کے موجودہ حالات قابل فکر ہیں۔

گزشتہ حکومتوں نے جو وطنِ عزیز کے لیے کام کیے ان کا نتیجہ صفرہے بلکہ ہمارے پیارے وطن کو بے شمار مسائل کی طرف دھکیل دیا گیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس قابل اور تجربہ کار افراد موجود ہیںجنہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ ملکی فلاح و بہبود کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں


انشاء اللہ پاکستان کا روشن مستقبل دور نہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو ہمیشہ ترقی وکامرانی سے ہمکنار کرے آمین۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment