پیر, 25 نومبر 2024


رائیونڈ جانے والے لوگوں کی ٹانگیں توڑدین گے، زعیم قادری


ایمزٹی وی (لاہور) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران زبان پھسل گئی اوروہ عمران خان کو نا اہل کہنے کے بجائے نواز شریف کو نا اہل کہہ گئے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری میڈیا سے بڑے پرُجوش انداز میں بات کر رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی اورانہیں یہ خیال ہی نہیں رہا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

پہلے تولو اور پھر بولو کے مقولے کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کوہی نااہل قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی

زعیم قادری کی زبان سے عمران خان کی جگہ نوازشریف نکل گیا جس کے بعد صحافیوں کی طرف سے غلطی کا احساس دلانے پر زعیم قادری نے تصحیح کرلی اورکہا کہ عمران خان 90 دن میں نااہل ہوجائیں گے۔

زعیم قادری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے کہہ گیا جب کہ میرا مطلب عمران خان تھا۔
مشاہد اللہ کی زبان پھسل گئی؛ رحمٰن ملک کو محترمہ اور صاحبہ کہہ گئے

زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ فال نکالنے والے شیخ رشید کی اپنی سیاست ختم ہوجائے گی

جب کہ احتجاج کے لیے رائیونڈ جانے والے لوگوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پرابھی بھی قائم ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کوسیاست پرہی رکھا جائے اگرذاتیات پرکوئی آیا تومشکلات ہو جائیں گی جب کہ عمران خان کی سیاست تو جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment