ایمزٹی وی(ملتان)ملتان پولیس کو قندیل قتل کیس میں مفتی قوی، وسیم اور حق نواز کے موبائلز فون کی فورنزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے آئی فون کے علاوہ قندیل بلوچ کے دو فون کی رپورٹ مل گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 22 جون کو قندیل بلوچ نے آخری بار مفتی عبدالقوی سے رابطہ کیا اور 10 ایس ایم ایس بھیجے،
جس میں قندیل نے مفتی قوی سے معذرت بھی کی تھی ، مفتی قوی نے قندیل کے پیغامات پر کوئی جواب نہیں دیا ۔
دوسری جانب ملزم بھائی وسیم اور کزن ملزم حق نواز کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف نے ملزمان وسیم اور حق نواز سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا ۔