پیر, 25 نومبر 2024


نندی پور پاور پراجیکٹ آغاز سے لیکر اب تک خبروں کا حصہ بنا ہوا ہے


ایمزٹی وی(گوجرانوالا )نندی پور پاور پراجیکٹ کے سکیورٹی افسر کے دفتر میں گھس کر سرکاری ریکارڈ پھاڑنے والے دونوں گارڈز کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جبکہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ریکارڈ پھاڑنے والوں کےخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس کیس میں ہونے والی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق نندی پور پاور پراجیکٹ آغاز سے لیکر اب تک کسی نہ کسی طرح خبروں کا حصہ بنا ہوا ہے ۔ چھ ستمبر کی درمیانی شب نندی پو ر پا ور پر اجیکٹ کے سکیو رٹی آفس میں گھس کر نا معلوم افراد نے اہم ریکا رڈ پھا

ڑ ڈالا جس کا مقدمہ تھا نہ اروپ پو لیس نے سکیو رٹی آفیسر مہتا ب عالم کی درخو است پر درج کیا تھا۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےسکیورٹی گارڈز بلقیس خان اور صلاح الدین کو گرفتار کر لیا جن کی تصویریں نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریکارڈ پھاڑنے کا مقصد پاورپراجیکٹ سے چوری کئے گئے تیل کے ریکارڈ کو ضائع کرنا تھا ۔ان ملزموں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ہونے والی پیش رفت سے عوام کو مطلع رکھا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment