ایمزٹی وی(لاہور)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں کا دور گزر چکا، اب لوڈشیڈنگ کےخاتمے کی طرف گامزن ہیں، جس سے مزید سرمایہ کاری آئےگی ۔لاہور میں پولٹری نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں امن قائم ہو گیا ہےاور اس سے خوشحالی آئےگی۔لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں، جس کےبعد مزید سرمایہ کاری آئے گی۔
وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اسکا اُسی زبان جواب دیا جائے گا، کشمیر پر سفارتی کوششیں رنگ لائی ہیں مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔