اتوار, 24 نومبر 2024


شادی کی چوتھی سالگرہ پر شوہر کی شامت اگئی

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) شادی کی سالگرہ کے موقع پر بیوی کوشراب پلانا مہنگا پڑ گیا۔ نشے میں دھت بیوی ایسی بے قابو ہوئی کہ شوہر کی ہی پٹائی کر ڈالی اور پھر پولیس کو بھی بلا لیا۔

گوجرانوالہ کے ندیم اور عائشہ کی شادی کی چوتھی سالگرہ تھی۔ اس موقع پر دونوں کو ناجانے کیا سوجھی کہ شراب پینے کا پروگرام بنا لیا۔ اب ناجانے یہ شراب کا اثر تھا یا پھر کچھ اور کہ عائشہ نے ندیم کی دھنائی کر دی اور پھر پولیس کو بھی فون کر کے بلا لیا۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر ندیم اور عائشہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ شادی کی سالگرہ کا یادگار لمحہ کچھ ایسا ”یادگار“ بن جائے گا یہ شائد دونوں نے ہی نہ سوچا ہو گا جبکہ شراب پینے کے بعد شوہر کی دھلائی اور پھر پولیس کو فون کر کے معاملہ بھی تاحال معمہ ہی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment