اتوار, 24 نومبر 2024


عمران خان اور شیخ رشید دونوں ہی یتیم اور مسکین ہیں

 

یر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت بھیک میں دی تھی مگر وہاں کے لوگ رو رہے ہیں ۔
ایمزٹی وی(فیصل آباد)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے فیصل آباد میں عمران خان اور انکے سیاسی اتحادی شیخ رشید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سے بڑا فقیر کوئی نہیں ، وہ نوازشریف کے پہلے دور میں بھی فقرا تھا اور مشرف کے دور میں بھی فقرا رہا جبکہ اب پھر فقیر ہو گیا ۔
عابد شیر علی نے مزید کہا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت بھیک میں دی تھی کہ جائیں اور وہاں لوگوں کی خدمت کریں مگر وہاں کے لوگ رو رہے ہیں ۔”ان کے پاس صرف ایک ہی بات ہے کہ پولیس کو ٹھیک کر دیا “۔ لوگ یہ نہیں دیکھتے بلکہ کارکردگی پر ووٹ ملتے ہیں ۔ عمران خان اور شیخ رشید دونوں ہی یتیم اور مسکین ہیں ۔
وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے وکلا وزیراعظم کے خلاف دائر مقدمے میں اب تک دلائل کے ذریعے کوئی ثبوت سامنے نہیں لاسکے، پاناما پیپرز پرعمران خان کی نئی اننگز
کا ڈراپ سین ہونے جارہا ہے اور انہیں اب اپنا انجام نظر آرہاہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاناما والے روتے رہیں گے اور نواز شریف فیتے کاٹتے رہیں گے، سپریم کورٹ میں عمران خان کی بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی عوام اب جھوٹے مقدمے بنانے والی پی ٹی آئی اور ان کی قیادت کا احتساب کرے گی۔ شیخ رشید سے بڑا کوئی بھی فقیر نہیں وہ نوازشریف کے دور میں بھی فقیر تھے اور پھر مشرف دور میں بھی ان کی فقیری ختم نہ ہوئی لیکن آج سائیکل پر سفر کرنے والا شیخ رشید کوٹھیوں کا مالک ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے اسلام آباد میں جائیدادیں کہاں سے بنائیں۔ عمران خان اور شیخ رشید دونوں یتیم اور مسکین ہیں لیکن عمران خان حساب دیں کہ زکوٰة کی مد میں ملنے والی رقم کہاں سے آتی ہے اور کہاں جاتی ہے۔
عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود زکوة کا حساب کتاب دیں کہاں سے آتے ہیں کہاں جاتے ہیں کیا وہ حساب دے سکتے ہیں کتنی رقم لوگوں پر خرچ کی گئی اگر وہ حساب دیں میں مرید بن جاو¿ں گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ بلوچستان میں نوازشریف نے کاغذی کارروائی کوترقی میں بدل دیا، ماضی میں بجلی کی فرسودہ لائینیں بچھی ہوئی تھیں لیکن ہماری حکومت میں اربوں روپے ٹرانسمیشن لائن ٹھیک کرنے پر لگائے گئے اور بہت جلد بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment