ایمز ٹی وی(لاہور) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملازمین سے 12،12گھنٹے کام کروانے پرخیبر پٹرولیم کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا نے خیبر پٹرولیم صدر کینٹ کے مالک کو جرمانہ عائد کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ لیبر نے لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی پر خیبر پٹرولیم کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے محکمہ لیبر نے خیبر پٹرولیم کے خلاف ملازمین کو سرکاری ریٹ کے مطابق تنخوائیں نہ دینے اور ملازمین سے 12،12گھنٹے کام کروانے پر کارروائی کی تھی ،خیبر پٹرولیم کے خلاف لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد خیبر پٹرولیم کے مالک کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے