جمعہ, 26 اپریل 2024


آسمانی بجلی سے متاثرہ نجی ایئرلائنز کی پرواز نئی دہلی سے لاہور پہنچ گئی

ایمز ٹی وی (لاہور) آسمانی بجلی سے متاثرہ نجی ایئرلائنز کی پرواز نئی دہلی سے لاہور پہنچ گئی، مسقط سے لاہورآنے والی نجی ایئرلائنز کی پروازکو آسمانی بجلی گرنے اور خراب موسم کے باعث لاہور کے بجائے بھارت موڑ دیا گیا تھا۔ رات نئی دہلی ائرپورٹ پر گزارنے کے بعد پرواز 214 مسافر وں کو لیکر لاہور پہنچ گئی ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے پریشانی پر وہ ورد کرنے لگے ،تاہم پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو بحفاظت دہلی لے گئے۔ مسافر خوشی سے نہال ہو رہے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment