لاہور: وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےپاکستان چیمبرآف ایجوکیشن کےوفدسےملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نجی سکولوں کے اساتذہ کو یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے سے حکومت کی جانب سےمفت تربیت دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ناگزیر ہے ۔
ملاقات میں صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اشفاق وڑائچ،سیکرٹری جنرل پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن علی رضاودیگر شریک تھے۔
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد نے تمام اسکولوں میں یکساں نصاب تعلیم کےاطلاق کو بھرپور سراہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن بڑی تعداد میں موجود نجی سکولوں کی نمائندگی کرتی ہے۔