اتوار, 24 نومبر 2024


ٹیکسٹ بک بورڈ نےدرسی کتب کاسائزبڑھانےکی منظوری دےدی

لاہور: ٹیکسٹ بک بورڈ نےدرسی کتب کاسائزبڑھانےکی منظوری دےدی۔

درسی کتب 40فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہورنے درسی کتب کاسائز بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی درسی کتب کا سائز بڑھایا جائے گا جس کے بعد درسی کتب کا بیس، تیس، آٹھ کا سائز ختم کرکے نیا سائز تیئس، پینتیس، آٹھ 68گرام کیا جائے گا۔ درسی کتب کے اس سائز کے لیے پیپر ملز اسپیشل سائز تیار کرے گی جس سے کاغذ کا ریٹ بھی بڑھنے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ پہلے 5ارب روپے درسی کتب کے لئے مختص کررہا ہے اور اب درسی کتب کا سائز بڑھنے سے پنجاب حکومت کو ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ ارب اضافی دینا ہوں گے ۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ درسی کتب کے نئے سائز سے 50فیصد پرنٹنگ, بائنڈنگ اور ٹائٹل کا ریٹ بھی بڑھے گا۔ غریب بچوں کے آؤٹ آف اسکول ہونے کی تعداد میں اضافے کا خطرہ بھی پایا جارہا ہے ۔

پی سی ٹی بی کے ترجمان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ درسی کتب کا سائز کے پی کے اور وفاق کی طرز پر بڑھایا جارہا ہے ۔ درسی کتب کا سائز بڑھانے سے بین الاقوامی تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment