ایمزٹی وی(لاہور) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے پاکستانی ہاکی فیڈریشن سے کھلاڑیوں کے رویے پر معافی کا مطالبہ کیا اور پھر اپنا بیان بدل لیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا نے کہا ہے کہ ہاکی ایشو پر میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا ۔ پاکستان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ دونوں ملک انٹرنیشل لیول پر ہاکی کھیل رہے ہیں ۔ ہم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے صرف اس یقین دہانی کا مطالبہ کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ میچز میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا رویہ اچھا ہوگا ۔