لاہور ( ایمز ٹی وی ) جماعت اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے انکے دفتر میں ملاقات کی جسمیں سیاسی صورتحال اور دینی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے دوران متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بیرونی مداخلت روکنا ہوگی خصوصاً بھارت کی افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا توڑ کرنا ہو گا ،لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیکولر قوتیں سازش کے تحت دینی مدارس کوبدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ،ایسے حالات میں دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے ،ساجد میر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایم ایم اے بحال ہو ،دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے دینی قیا دت کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ضروری ہے۔