ایمز ٹی وی (لاہور )بھارتی فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ میں نے ہر موسم میں امن کی بات ہے اور اس بات کا یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے پاس امن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم جب بھی پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں ہمیں اینٹی انڈیا سمجھا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب شروع میں ہم نے پاکستانی فنکاروں کو پروموٹ کرنا شروع کیا تو ہماری عوام نے کٹہرے میں کھڑا کرلیا اور ہم سے سوال کیا کہ جب بھارت میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پاکستان سے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھارت لانے کی کوئی وجہ نہیں بنتی لیکن ہم نے اپنی عوام کو بتایا کہ یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اس ٹیلنٹ کوموقع ضرور دینا چاہئیے ۔