پیر, 25 نومبر 2024


راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ایمز ٹی وی (راولپنڈی ) ڈینگی کا مرض نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ صوبہ سندھ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2732ہوگئی ہے۔اور صرف دو روز میں ہی 127افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 85، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ( ڈی ایچ کیو)اسپتال میں 6جبکہ بینظیر اسپتال میں 36مریض داخل ہوئے ہیں جن میں سے 7مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment