پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


اپنے وقت پر ریٹائر ہونگا، جنرل راحیل شریف

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کی تردید کردی ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دلچسپی نہیں رکھتے ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی اس ادارے کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اور دہشتگردوں کے مکمل صفائے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں منفی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو یا تو ختم کر دیا گیا یا ان کو گرفتار کر کے ان کے انجام تک پہنچایا گیا ۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایک عظیم ادارہ ہے اور میں آئندہ بھی قومی مفاد کو مقدم رکھوں گا ، میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ میں نے دنیا کی ایک سب سے بہادر فوج کی قیادت کی ۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment