ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت ٹیکسوں کے نفاذ یا اس کی شرح میں رد و بدل کا اختیار حکومت کو نہیں پارلیمنٹ کو ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی نیا ٹیکس یا اس میں اس میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے باوجود وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جو کہ غیر قانونی ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کوکالعدم قراردیا جائے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے باعث اوگرا نے فروی کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے 5 روپے فی لیٹر کمی کرکے سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ اب عوام ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔