ایمز ٹی وی (لاہور) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے سے سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔
لاہور میں ریلوے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کسی کی ذات کو نہیں صرف ریاست پاکستان کو جوابدہ ہے، وزیراعظم آفس نے بھی کبھی ریلوے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی اس لئے ریلوے پولیس فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں پولیس اصلاحات کے لئے دیانتدارٹیم کا انتخاب کیا اورحالیہ بھرتیاں مکمل میرٹ کی بنیاد پر ہوئیں جب کہ حکومت نے ریلوے ملازمین کی تمام جائز ضروریات پوری کردی ہیں۔