جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


آسمانی بجلی گرنے سے مکان منہدم، 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

ایمز ٹی وی (خوشاب) محلہ نمد گرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔
خوشاب کے محلہ نمد گرہ میں پرانا چوک کے قریب شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی ایک 2 منزلہ مکان پر گری جس کے نتیجے میں مکان منہدم ہوگیا اور ملبے تلے د ب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رؤف، رضیہ، کنزہ، خالدہ، فاروق، عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment