جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی، مسافروں کی خوشی دیدنی

 
ایمز ٹی وی (لاہور) 3 روز معطل رہنے کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 107 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہو گئی ۔ مسافروں کی خوشی دیدنی ۔ انتظار کسی قیامت سے کم نہیں ، وہ بھی اپنے پیاروں سے ملنے کا انتظار ، سمجھوتہ ایکسپریس ریلوے سٹیشن لاہور سے 3 روز معطل رہنے کے بعد 107 بھارتی اور پاکستانی مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر کے راستے اٹاری روانہ ہوگئی ۔ سمجھوتہ ایکسپریس معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔ سٹیشن پر موجود مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ اس مسئلے کو جلدی حل کرلیا گیا ۔ بھارتی شہر ہریانہ میں جاری احتجاج کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی حکومت کی درخواست پر معطل کی گئی جو صورتحال بہتر ہونے پر بحال کر دی گئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment