ایمز ٹی وی (لاہور) نیب نے کرپشن مقدمات میں چودھری شیرعلی کی رہائی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ نیب حکام نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شیرعلی نے میئر اور ایم این اے فیصل آباد کی حیثیت سے کرپشن کی اور اختیارات کا غلط استعمال کرکے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور فروخت کی ۔ چودھری شیرعلی نے اپنے اختیار سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ، ٹرائل کورٹ نے چوہدری شیرعلی کو 10 سال سزا اور دو کروڑ روپے جرمانہ کیا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے شواہد نظرانداز کرتے ہوئے چودھری شیرعلی کی رہائی کا حکم دیا ، ہائیکورٹ نے رہائی کا فیصلہ عجلت میں کیا ، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے ۔