ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلی شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کےدرمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں جب کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون غیر مشروط ہے، چین کی مدد سے بجلی پیداوار کے کئی منصوبے بھی زیرتعمیر ہیں جس سے منصوبے سے پاکستان کی قسمت بدل جائےگی، پاک چین دوستی پرفخرہے جب کہ چین کے ساتھ 46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخی ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےکےلیےچین نے100 فیصد سرمایہ کاری کی جب کہ چینی بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کےلیےنرم شرائط پرقرض دیا، چینی کمپنی نےچنیوٹ میں لوہےکے بڑے ذخائردریافت کیے ہیں جب کہ ساہیوال میں 1 ہزار 320 میگاواٹ کول پاورپلانٹ بھی چین کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کو مکمل بحال کریں گے۔