اتوار, 24 نومبر 2024


سانحہ لاہور کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ایمز ٹی وی (لاہور) گلشن اقبال پارک کے گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی اہلکارقیصر، محمد عمران، شاہد پرویز اور ارباب منظور کی مدعیت میں سانحہ گلشن پارک کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شلوار قمیض میں ملبوس 4 مشکوک افراد گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے داخل ہوئے جو آپس میں باتیں کر رہے تھے، مشکوک افراد کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکار ان کے پاس گیا تو ان میں سے ایک مشکوک شخص نے جھولے کے قریب جاکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دیگر 3 افراد بھی فرار ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment